21 ستمبر 2013 - 20:30
مصر میں شیخ یوسف قرضاوی کی گرفتاری کا حکم صادر

مصر کی ایک عدالت نے مسلمان اتحاد کونسل کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا ہے قرضاوی پر مصری فوجیوں کو قتل کرنے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ابنا: مصر کی عدالت کے سرکاری وکیل ہشام برکات نے مسلمان اتحاد کونسل کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا ہے قرضاوی پر مصری فوجیوں کو قتل کرنے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

قرضاوی کو مصر میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قرضاوی نےشام کی حکومت کے خلاف بھی فتوے صادر کئے اوردہشت گردوں کو شامی فوج کو قتل کرنے کا حکم بھی دیا، قرضاوی نے مصر کے معزول صدر مرسی کی برطرفی کے بعد مصری فوج کے خلاف بھی فتوے صادر کئے جس پر مصری حکومت نے فتنہ پرور شیخ کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے، قرضاوی کو قطری حکومت کا درباری ملا قراردیا جاتا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی مرضی و منشاء کے مطابق فتوے صادر کرتا رہتا ہے۔

.......

/169